23 اکتوبر 2013 - 20:30
اقوام متحدہ کی رپورٹ غیر منصفانہ اور سیاسی اہداف کی حامل

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان محترمہ مرضیہ افخم نے ایران میں انسانی حقوق کی صورتحال کے بارے میں اقوام متحدہ کی رپورٹ کو غیر منصفانہ اور سیاسی اھداف کی حامل قراردیا ہے۔

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان محترمہ مرضیہ افخم نے ایران میں انسانی حقوق کی صورتحال کے بارے میں اقوام متحدہ کی رپورٹ کو غیر منصفانہ اور سیاسی اھداف کی حامل قرار دیا ہے۔ وزارت خارجہ کی رپورٹ کے مطابق مرضیہ افخم نے آج ایران میں انسانی حقوق کی صورتحال کے بارے میں اقوام متحدہ کے خصوصی رپورٹر کی رپورٹ پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ایران اس علاقے میں جہاں انتھا پسندی، تشدد اور دہشتگردی کا بازار گرم ہے امن و استحکام کا محور ہے نیز دینی جمہوریت اور اعتدال پسند کے اصولوں پر عالمی برادری سے تعاون کررہا ہے۔ ترجمان وزارت خارجہ نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے لئے مذموم اھداف پرمبنی رپورٹوں کو انسانی حقوق کی صورتحال جانچنے کا معیار بنانا ہرگز قابل قبول نہیں ہے اور ایران انسانی حقوق کا جائزہ لینے کے لئے خصوصی رپورٹر کے تعین کو اپنی عظیم قوم کی توہین سمجھتا ہے اور اسے ہرگز تسلیم نہيں کرتا۔ مرضیہ افخم نے کہا کہ سیاسی اھداف کے پیش نظر ایران کے لئے خصوصی رپورٹر معین کیا گيا ہے اور یہ انسانی حقوق کونسل میں بعض ملکوں نے کیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ایسے رپورٹر نے مکمل طرح سے سیاسی اہداف کے پیش نظر رپورٹ تیار کی ہے جو سراسر بے بنیاد ہے۔ مرضیہ افخم نے کہا کہ اس رپورٹ کی بنیاد دہشتگرد اور شدت پسند گروہوں کی باتیں ہیں اور خصوصی رپورٹر جو کہ بعض سیاسی امور اور مذموم اھداف سے متاثر ہیں وہ حقیقت پسندی اور غیر جانبداری کے اصولوں کے مطابق ایران کے حقائق منجملہ حالیہ صدارتی انتخابات کہ جن میں عوام نے بھرپور شرکت کی تھی کو درک کرنے سےعاجز ہیں۔ واضح رہے ایران کے بارے میں انسانی حقوق کونسل کے خصوصی رپورٹر نے تئيس اکتوبر کو ایران میں انسانی حقوق کی صورتحال کے بارے میں اپنی دوسری رپورٹ پیش کی ہے۔ انہوں نےاس رپورٹ میں ماضی کی طرح ہی بے بنیاد دعوے کئے ہیں جنہيں ایران سیکڑوں مرتبہ مسترد کر چکا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲